حیدرآباد۔22۔اپریل(اعتماد نیوز)عام آدمی پارٹی کے صدر اروند کیجروال کل اتر
پردیش کے وارناسی کے حلقہ پارلیمنٹ سے بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار
نریندرم مودی کے خلاف پرچہ نامزدگی داخل کرینگے۔12مئی یعنی عام انتخابات
کے آخری مرحلہ میں منعقد شدنی اس انتخاب میں نرینفر مودی کے خلاف اروند
کیجروال کا سخت مقابلہ کا امکان ہے۔اس سے
قبل ہی عام آدمی پارٹی کے ہزاروں
والنٹیرس اس حلقہ میں اروند کیجروال کی کامیابی کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔ کل
پرچہ نامزدگی کے وقت اروند کیجروال کے ساتھ انکے حامیوں کی بڑی تعداد
موجود رہنے کا امکان ہے۔ وارناسی میں اروند کیجروال اپنی کامیابی کے لئے
وارناسی کے ساتھ ساتھ اس علاقہ کے مواضعات کو نشانہ بناکر اپنی کامیابی کے
لئے جد و جہد کر رہے ہیں۔